میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا
میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت دسویں سائنس اور خصوصی امیدواروں کے امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن اسلامی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے عبدالرحمان نے 97.54 فیصد پرحاصل کی، رابعہ البدر اسکول گلشن کیمپس نے 97.18 فیصد نمبر حاصل کرکےدوسری پوزیشن حاصل کی۔

دو امیدواروں سینٹ جوزف اسکول کی علیزہ صمدانی اور فیڈرل سیکنڈری اسکول فیڈرل بی ایریا کی رمین زبیدہ نے 97 فیصد نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

لگژری اسپورٹس کار کمپنی پورش اے جی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سجاد خان کی خدمات حاصل کرلیں

دسویں سائنس میں 150944 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ کامیابی کا تناسب 80.48 فیصد رہا۔

اے ون گریڈ میں 52127 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اے گریڈ میں 34639 امیدواروں نے، بی گریڈ میں 22548, سی گریڈ میں 10155 امیدواروں نے، ڈی گریڈ میں 1851, اور ای گریڈ میں 11 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

Related Posts