بلوچستان ہیلی کاپٹرحادثےکےشہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی شہید، میجرجنرل امجدحنیف شہید اوربریگیڈیئرمحمدخالدشہیدکی نمازجنازہ آرمی قبرستان پنڈی میں ادا کی گئی۔
نمازجنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا، وزیراعظم آزادکشمیر،غیرملکی مندوبین اوراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سول حکام اورشہداکےاہلخانہ بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستے نے شہدا کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔ آرمی چیف نے شہدا کے اہلخانہ کو قومی پرچم پیش کیا، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کےصاحبزادےکیپٹن احمدنےآرمی چیف سےپرچم وصول کیا۔
بعد ازاں شہدا کے جسدخاکی فوجی اور قومی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان میں سپردخاک کر دیے گئے۔