کراچی،رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملے کی اہم وجوہات سامنے آگئیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی،رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملے کی اہم وجوہات سامنے آگئیں
کراچی،رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملے کی اہم وجوہات سامنے آگئیں

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5میں رینجرز کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی بنیادی وجوہات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی اداروں کو پہلے سے ہی آگاہ کردیا تھاکہ شہر میں کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش آسکتا ہے۔

جس کے پیش نظر شہر بھر میں سخت سیکورٹی اقدامات کرنے کے لئے سفارش کی گئی تھی۔ جس کے بعد شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری تھا اور سیکورٹی ہائی الرٹ تھی،خصوصی طور پر کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں میں اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری تھا۔

اسنیپ چیکنگ میں پولیس، رینجرز کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے تھے، اور یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں رینجرز کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا اور متعدد زخمی ہوگئے۔ …

مزید پڑھیں : کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم حملہ،ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی

Related Posts