لبیک اللهم لبیک کی صدائیں، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جدہ: خانہ خدا میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، حجاج کرام آج میدان عرفات میں جمع ہوکر خطبہ حج سنیں گے۔

منیٰ میں 21 لاکھ 92 ہزار مربع میٹر رقبے پر دنیا کا سب سے بڑا خیموں کا شہر آباد ہے، ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 25 لاکھ خوش نصیب مسلمان حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

مناسک حج کے دوران حجاج کرام منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں 8 ذوالحجہ کا پورا دن قیام کریں گے، اس دوران پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر کے دنیا بھر کے 25 لاکھ سے زائد حجاج کرام لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے 9 ذوالحجہ کو نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مکہ مکرمہ کا سفر: حج 2023کی تصویری جھلکیاں

حجاج کرام میدان عرفات میں مسجد نمرہ سے حج کا خصوصی خطبہ سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں قصر کرکے ایک ساتھ ادا کریں گے، حجاج دن بھر ذکر اذکار کریں گے، اپنی اور امت مسلمہ کی بخشش کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں گے اور سورج غروب ہوتے ہی مزدلفہ چلے جائیں گے جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں یکجا کرکے قصر پڑھیں گے۔

مزدلفہ میں حاجی رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے، یہی وہ مقام ہے جہاں سے شیطانوں کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کی جائیں گی، 10 ذوالحجہ کو صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین حج واپس منیٰ چلے جائیں گے جہاں سے رمی (شیطان کو کنکریاں مارنے) کیلئے جمرات جائیں گے۔

اس تمام عمل کے بعد اللہ کی راہ میں قربانی دی جائے گی جس کے طعد حاجی احرام اتاریں گے اور خانہ کعبہ جا کرطواف زیارۃ کریں گے، پھر واپس منی جاکر ایام تشریق گزاریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کو مقدس مقامات تک لانے اور لے جانے کیلئے 24 ہزار بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

Related Posts