پرستارو ں کی محبت اور ایوارڈ ہی کسی فنکار کا کل اثاثہ ہوتے ہیں‘ صنم ماروی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرستارو ں کی محبت اور ایوارڈ ہی کسی فنکار کا کل اثاثہ ہوتے ہیں‘ صنم ماروی
پرستارو ں کی محبت اور ایوارڈ ہی کسی فنکار کا کل اثاثہ ہوتے ہیں‘ صنم ماروی

کراچی: نامور صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے حکومت پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر صنم ماروی کا کہنا تھا کہ پرستاروں کی تحسین اور ایوارڈ ہی کسی فنکار کا کل اثاثہ ہوتے ہیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ جن لوگو ں نے ایوارڈ ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ان سب کی ممنون و مشکور ہوں۔ ایک انٹر ویو میں صنم ماروی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کو سول ایوارڈز سے نواز ا جانا قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے فنکار کو نئی زندگی ملتی ہے اور اس میں مزید جذبے اور لگن سے کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے ماحول میں کوئی حوصلہ افزائی کرے دل کو سکون ملتا ہے۔

صنم ماروی نے کہا کہ میں کبھی کسی کی تنقید کا برا نہیں مناتی بلکہ اسے مثبت انداز میں دیکھتی ہوں اگر اس میں اصلاح کا پہلو ہو تو اپنی اصلاح کرتی ہوں اور اگر تنقید برائے تنقید ہو تو تب خاموش رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی بے جا تنقید کا جواب دینا پسند نہیں کرتی۔

Related Posts