لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، عوام کی بڑی تعداد شامل ہو گی، آغا سراج درانی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، عوام کی بڑی تعداد شامل ہو گی، آغا سراج درانی
لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، عوام کی بڑی تعداد شامل ہو گی، آغا سراج درانی

کراچی: سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہاہے کہ میرا عہدہ آئینی ہے جبکہ میرے گھر کو سب جیل بنایا گیا ہے۔ہفتہ کواحتساب عدالت کراچی میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ گھر کو سب جیل بنانا ہوم ڈپارٹمنٹ کے قوانین کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، آج عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ مارچ نکلے گا اور اسلام آباد پہنچے گا، عوام کی بڑی تعداد لانگ مارچ میں شامل ہو گی۔

جس کے لیے دیگر جماعتوں کا الگ لائحہ عمل ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی کے باہر بیٹھے لوگوں سے گزارش ہے کہ عدالتوں میں جائیں، اسمبلی کے باہر بیٹھنے سے اسمبلی کو نہیں عوام کو پریشانی ہے۔

قبل ازیں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات، کیا حکومت 5سال پورے کریگی؟

احتساب عدالت کراچی نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔نیب کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی و دیگر پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Related Posts