سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے دل کا دورہ پڑنے والے دو عمرہ زائرین کی زندگیاں بچالیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک عمرہ زائر پاکستانی ہے جس کی عمر 70 سال ہے جبکہ دوسرا ازبک زائر ہے جس کی عمر 68 سال بتائی جارہی ہے۔
میڈیکل ٹیم نے اس حوالے سے بتایا کہ دونوں حاجیوں کے دل کی دھڑکن رک گئی تھی، جنہیں فوری طور پر طبی مدد فراہم کرکے دونوں زائرین کی زندگیاں بچالی گئیں۔
میڈیکل ٹیم کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ ٹیم 24 گھنٹے ایئرپورٹ پر زائرین اور مسافروں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے موجود رہتی ہے۔
جنوبی غزہ میں گھمسان کی جنگ، لاکھوں افراد کو انخلا کی اسرائیلی دھمکیاں
میڈیکل ٹیم کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کرنیکی بھی صلاحیت رکھتی ہے،جبکہ ایئرپورٹ پرموجود میڈیکل ٹیم کے پاس جان بچانے کیلیے تمام آلات موجود ہوتے ہیں۔