کوالالمپور: رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر کی جانب سے دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں پاکستان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،اے آر آئی کے سی ای او سلمان اقبال و دیگر لوگوں کے نام شامل ہیں۔
رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے آرٹ اینڈ کلچر، خدمت خلق، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو با اثر مسلمانوں کی فہرست کو جاری کردیا گیا۔
https://t.co/onK4ZxD7M2 pic.twitter.com/LTo7Y9KAuj
— The Muslim 500 (@500muslim) October 30, 2022
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، وزیراعظم شہبازشریف، ڈاکٹرعطاالرحمان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق،مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور ملالہ یوسفزئی کانام بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کا مرحومہ خاتون صحافی کی بیٹی کو ملازمت دینے کا اعلان
بااثر مسلمانوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ، متحدہ عرب امارات کے زید بن النیہان، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرمانروا، جورڈن کے کنگ عبداللہ، مراکش کے کنگ عبداللہ، یمن کے اسلامی اسکالر شیخ الحبیب عمر بن حافظ اور عمان کے سلطان قبوس بن سید السید شامل ہیں۔