ممبئی: دنیا کے دس امیر ترین کرکٹرز کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں بھارتی کھلاڑی سرِ فہرست ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر سابق بھارتی کپتان و لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 1250 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
Here are the top 10 richest cricketers in the world.
(via Possible 11) pic.twitter.com/yKfPHMyuCp
— CricTracker (@Cricketracker) April 12, 2023
فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی موجود ہیں جن کے پاس 950 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کے اثاثے ہیں۔تیسرا نمبر بھی بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کا ہے جو 860 کروڑ روپے کے مالی اثاثوں کے مالک ہیں۔
ٹیم میں بابر اعظم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آیا، عثمان قادر
چوتھا نمبر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ہے، جن کے پاس 532 کروڑ بھارتی روپے کے مالی اثاثے ہیں۔ پانچویں پر جنوبی افریقا کے سابق مایہ ناز آل راونڈر جیک کیلس آتے ہیں،ان کے پاس بھی 532 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔
چھٹے نمبر پر برائن لارا، ساتویں پر شین وارن، آٹھویں پر ویرندر سہواگ، نویں پر یوراج سنگھ اور دسویں پر شین واٹسن موجود ہیں۔