قومی کپتان بابر اعظم کی شرٹ پر شراب کا لوگو اگلے میچ میں ہٹا دیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کپتان بابر اعظم کی شرٹ پر شراب کا لوگو اگلے میچ میں ہٹا دیا جائے گا
قومی کپتان بابر اعظم کی شرٹ پر شراب کا لوگو اگلے میچ میں ہٹا دیا جائے گا

لندن:پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی شرٹ پر شراب کا لوگو اگلے میچ میں ہٹا دیا جائے گا۔انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سمرسٹ کی نمائندگی کرنے والے نوجوان بیٹسمین کی شرٹ پر موجود ایک مشہور الکوحل کمپنی کا لوگو غلطی سے موجود رہ گیا۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا نوٹس لیے جانے کے بعد اگلے میچ سے قبل لوگو کو ہٹا دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ہاشم آملہ اور معین علی سمیت مسلمان کرکٹرز شراب تیار کرنے والی اسپانسر کمپنیز کے لوگو استعمال کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں۔

انھوں نے اس وجہ سے ہونے والے مالی نقصان کی بھی پرواہ نہیں کی۔دریں اثنا ووسٹر شائر کے خلاف انگلش ٹی 20ٹورنامنٹ کے اس میچ میں بابر اعظم نے 42رنز بنائے،سمرسٹ نے 16رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

Related Posts