عالمی سطح پر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو دوبارہ نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ جوکہ اب تک باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پاکستانی فلم ہے، عیدالفطر کے موقع پر ایک بار پھر شاندار بین الاقوامی ریلیز کے لیے تیار ہے۔

جنوبی ایشیا کی فلموں کو باکس آفس سے معیاری بزنس کمانے کے بعد سیٹلائٹ اور اسٹریمنگ سروسز کو فروخت کیے جانے کی وجہ سے کبھی تھیٹرز میں دوبارہ ریلیز نہیں کیا جاتا۔

لیکن پاکستانی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو اپنی ریلیز کے 6 ماہ بعد، برطانیہ میں 15 سائٹس، امریکا میں 7 سائٹس اور متحدہ عرب امارات میں 2 سائٹس پر عیدالفطر کے موقع پر دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کوئی بھی پاکستانی فلم عالمی سطح پر دوبارہ نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی ہے۔ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے شاندار بزنس کے بعد اسے دوبارہ نمائش کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی کوریا کے معروف گلوکار 25 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

13 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہونے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر میں 8.13 ملین سے زائد کا بزنس کیا، یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی اور پنجابی زبان کی فلم بن ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نامی فلم 1979 کی کلاسک فلم مولا جٹ کا دی میک ہے جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، علی عظمت، راحیلہ آغا، بابر علی، صائمہ بلوچ، نیر اعجاز، ریشم اورشفقت چیمہ شامل ہیں۔

Related Posts