’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 150 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 150 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 150 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز کے 19 دنوں میں ہی 150 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ مولا جٹ اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے ۔

اس سے پہلے پاکستان کی کوئی بھی فلم 100 کروڑ کے کلب میں اپنی انٹری نہیں لے سکی، وکی پیڈیا کے مطابق 2018 میں ریلیز ہونی والے جوانی پھر نہیں آنی 2 نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

فرحان سعید اور سونیا حسین فلم ٹچ بٹن کی پروموشن میں شرکت کیوں نہیں کررہے؟

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، فلم کو پوری دنیا میں ایک ہزار کے قریب اسکرینز پر دکھایا گیا۔

یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔

خیال رہے کہ اسی سال کی کامیاب بھارتی فلم آر آر آر کی مجموعی آمدنی 25 کروڑ 12 لاکھ کے مقابلے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کماکر اسے مات دے دی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے۔

Related Posts