دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے آمدنی میں مشہور بھارتی فلم کو بھی پیچھے چھوڑدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے آمدنی میں مشہور بھارتی فلم کو بھی پیچھے چھوڑدیا
دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے آمدنی میں مشہور بھارتی فلم کو بھی پیچھے چھوڑدیا

دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے برطانیہ میں نمائش کے 17 دنوں کے بعد آمدنی میں مشہور بھارتی فلم کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دنیا بھر سے مجموعی طور پر 133 کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہے، فلم پاکستان میں 40 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

برطانیہ میں باکس آفس پر اس فلم کا بول بالا ہے جہاں صرف ایک دن میں ایک کروڑ روپے سے زائد کما کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

جب کہ اسی سال کی کامیاب بھارتی فلم آر آر آر کی مجموعی آمدنی 25 کروڑ 12 لاکھ کے مقابلے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کما کراسے مات دے دی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے۔

اس فلم کے کہانی نویس (اسکرپٹ رائٹر) ناصر ادیب ہیں جنہوں نے 1979ء کی سپر ہٹ فلم ’مولا جٹ‘ لکھی۔ اس کے ہدایت کار یونس ملک تھے اور اب 2022ء میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں۔ کہانی نویس اس سے پہلے اسی کہانی کی مماثلت میں 1972ء کو ریلیز ہونے والی ایک اور سپرہٹ فلم ’بشیرا‘ لکھ چکے ہیں جس کے ہدایت کار اسلم ڈار تھے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک شامل ہیں۔ فلم باکس آفس پر کامیاب بزنس کررہی ہے۔

Related Posts