سال 2022 کا آخری چاند گرہن کل ہوگا، محکمہ موسمیات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گرہن آج ہوگا، محکمہ موسمیات
رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گرہن آج ہوگا، محکمہ موسمیات

کراچی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل بروزمنگل8 نومبرکو ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند کو گرہن لگنے کا آغاز منگل کو دوپہر ایک بج کر 2 منٹ پر ہوگا، تاہم اس وقت ملک میں سورج اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہوگا جب کہ مکمل چاند گرہن 4 بجے کے قریب ہوگا۔ جس وجہ سے اس مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں ممکن نہیں ہوگا۔

تاہم شام میں ملک کے مختلف حصوں میں جزوی چاند گرہن کو دیکھنا ممکن ہوگا، پاکستان میں سب سے نمایاں چاند گرہن گلگت اور سب سے کم چاند گرہن کا کراچی میں دیکھا جاسکے گا۔

اسلام آباد میں چاند گرہن 5 بج کر 6 منٹ پر شروع ہوگا، یہاں یہ 61 فیصد تک نظر آسکے گا اور گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 50 منٹ ہوگا۔لاہور میں چاند کو گرہن 5 بج کر 5 منٹ پر آغاز ہوگا ایک گھنٹہ 51 منٹ تک گرہن جاری رہے گا، یہاں لگ بھگ 63 فیصد کوریج ہوگی۔

مزید پڑھیں:سائنسدان 2025 میں چاند پر پودے اگانے کی کوشش کیوں کرنا چاہتے ہیں؟

پاکستان میں سب سے پہلے گلگت سے چاند گرہن کاآغاز ہوگا جہاں شام 4 بج کر 57 منٹ پر گرہن ہوگا، یہاں چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 52 منٹ پر محیط ہوگا اور یہ سب سے نمایاں بھی یہیں نظر آئے گا جو لگ بھگ 74 فیصد ہوگا۔

Related Posts