وفاقی دارالحکومت میں قبضہ مافیا کا راج برقرار ، سرعام شہریوں کی زمینوں پر قبضے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

islamabad
islamabad

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے جہاں معروف قبضہ گروہ سرعام شہریوں کی زمینوں پر قبضے میں مصروف ہے۔

اسلام آباد کی معروف غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائیٹی “غوری ٹاؤن” کے مالک عبدالرحمان کی ایما پر سرکاری ملازم کے پلاٹس پر قبضے کی کوشش کی گئی جس کے خلاف متاثرہ شخص نے ایف آئی آر درج کرادی۔

ایف آئی آر کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کے غنڈوں نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کیلئے سرکاری ملازم اور اس کے بیٹوں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

راجا اعجاز احمد کی جانب سے دائر ایف آئی آر کے مطابق ذاتی ملکیت پلاٹس پر تعمیراتی کام کے آغاز پر سوسائٹی مالکان کی ایما پر مجھے میرے بیٹوں اور بھانجوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے کلاشنکوف کے بٹ اور فائرنگ سے میرے بیٹوں اور بھانجوں کو زخمی کیا، شدید فائرنگ سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پہنچے۔

FIR

راجا اعجاز کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائیٹی کے مالکان ہماری ذمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ملزمان نے پہلے مجھے اور میرے بیٹے کو شدید زخمی کیا، فائرنگ کی آواز سے شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔

ایف آئی آر کے مطابق فرار ہوتے ملزمان نے میرے بھانجے پر سیدھے فائر کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ غیر قانونی نجی سوسائٹی کے مالکان آئے روز شہریوں کی زمینوں پر قبضے کروا رہے ہیں۔

Related Posts