لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز گل کی ضمانت کے لئے درخواست دائر
شہباز گل کی ضمانت کے لئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو 15 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ شہباز گل کے خلاف جعلی دستاویزات تیار کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہباز گل نے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ شہباز گل نے جعلی دستاویزات تیار کرنے اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرایا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ  شہباز گل کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ عدالت شہباز گل کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کو خارج کرے۔ درخواست گزار کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ اور گلفام بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں شیر خوار بچی کے اغوا کا ڈراپ سین،بچی کو لے جانے والی خالہ نکلی

درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہباز گل کی طلبی کا حکم نامہ جاری کیا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے طاہر مبین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

Related Posts