کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تحت 720میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی،، صدر کشمیر آزاد کشمیر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے گزشتہ 30سالوں میں ہزاروں کشمیری بچوں کویتیم کیا، صدر آزاد کشمیر
بھارت نے گزشتہ 30سالوں میں ہزاروں کشمیری بچوں کویتیم کیا، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد:صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تعلیم، صحت، روزگار، ذرائع رسل و رسائل جیسی بنیادی سہولیات مہیا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تحت 720میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جس سے پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ اس منصوبے کو تعمیر کرنے والی چینی کمپنی سوشل کارپوریٹ ذمہ داری کے ساتھ مقامی لوگوں کو سڑکیں، صحت کے مراکز، سکولز تعمیر کرنے اورروزگارمہیا کرنے کی پابند ہے اور وہ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور اُس کی انتظامیہ سے بات کریں گے کہ وہ جلد از جلد عوام کے ان فلاح وبہبود کے منصوبوں کو مکمل کریں۔

ان خیالات کا اظہار صدر نے سہنسہ کوٹلی سے سردار بشیر پہلوان سابق مشیر حکومت کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے صدر آزادکشمیر کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے بتایا کہ پوٹھہ تحصیل سہنسہ تا ہولاڑ مرکزی شاہراہ کی از سر نو تعمیر جس کا ٹھیکہ عکاس کمپنی کے پاس ہے مذکورہ کام سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو ہر روز سفری مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

وفد نے صدر سے درخواست کی کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو تاکید فرمائی جائے کہ وہ مذکورہ کمپنی سے اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔ وفد نے صدر گرامی کی توجہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر ہونے والے 720میگا واٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی طرف بھی مبذول کروائی۔

صدر آزاد کشمیر کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ جو چینی کمپنی تعمیر کر رہی ہے اُس نے مقامی آبادی کے نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کوٹلی کے ساتھ ایک میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ سائن کیا تھا جس کے تحت وہ ہولاڑ، کروٹ اور اس کے گرد ونواح میں سوشل کارپوریٹ ذمہ داری کے تحت مقامی آبادی کے لئے20کلو میٹر سڑکیں، صحت کے مراکز، سکولوں کی تعمیر اور دیگر ویلفیئر منصوبہ جات شروع کریں گے اور مقامی لوگوں کو روزگار مہیا کریں گے۔

لیکن تاحال سڑکوں کی تعمیرات کا کام شروع نہیں ہوا۔ اسی طرح سکولوں اور ڈسپنسریوں کی تعمیر کا کام بھی پایا تکمیل کو نہیں پہنچ سکا اور وعدے کے مطابق مقامی افراد کو نان ٹیکنیکل کاموں میں روزگار مہیا کرنے کے وعدے پر بھی کماحقہ عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جبکہ مذکورہ کروٹ ڈیم کمپنی نے 2021میں اس منصوبے کو مکمل کر کے چلے جانا ہے۔

وفد نے صدر گرامی سے التماس کی کہ وہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اُس کی انتظامیہ سے بات کر کے انہیں ان مذکورہ منصوبوں کی تکمیل کے سلسلے میں ہدایات جاری فرمائیں۔ وفد نے صدر گرامی کو سہنسہ کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔اور انہوں نے صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی قومی اور بین الاقوامی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Posts