اسرائیل میں عربوں کا قتل معمول بن گیا، رواں سال اب تک 100 عرب مار دیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل میں نسل پرست انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں اور عرب کمیونٹی کے افراد کے قتل میں ہوشرُبا اضافہ ہوا ہے۔

ہفتے کی صبح مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے علاقے بیر شیبہ کے مغرب میں اوفاکیم کے قریب ایک 25 سالہ عرب شہری کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس ابھی تک اس کی موت کے حوالے سے سے تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فلسطینی صدر نے بھی چین سے امید باندھ لی

اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بعد میں اعلان کیا کہ دو مشتبہ افراد کو اس مہلک چاقو حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ہفتہ کو وائے نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 25 سالہ نوجوان کی ہلاکت سال 2023 کے آغاز سے عرب کمیونٹی کا 100 واں قتل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس فی الحال قتل کے پس پردہ حالات کی تحقیقات کر رہی ہے، ایک خیال یہ بھی ہے کہ حملہ ایک مجرمانہ واقعہ تھا۔

اس مہینے کے آغاز سے لے کر اب تک یہ 15 واں قتل ہے، جس میں اس ہفتے کے آخر میں یافیا میں ایک 15 سالہ نوجوان سمیت پانچ نوجوانوں کی ہلاکت اور مغربی گلیلی میں ایک نوجوان لڑکی کا قتل شامل ہے۔

اس سال اسرائیل میں عربوں کے قتل میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال 100 قتلوں تک پہنچنے میں اسرائیل کو نومبر تک کا وقت لگا تھا، لیکن اس سال اس تعداد تک پہنچنے میں صرف آدھے سے کچھ ہی زیادہ وقت لگا۔

اسرائیل کے حکومتی وزراء نے ان واقعات کا نوٹس لینا شروع کر دیا ہے، نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی کے قیام کا حکم دیا تھا، اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے اسرائیل کے پولیس چیف کوبی شبتائی اور دیگر ضلعی کمانڈروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

بین گویر نے کہا، ”میں اس مقصد کے لیے پولیس افسران کو میدان میں لا کر، پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ، اور نیشنل گارڈ کے قیام کے ذریعے بہت زیادہ وسائل مختص کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔“

عرب اسرائیلی کمیونٹیز کے بہت سے رہائشیوں نے ان قتلوں پرحکومت، پولیس اور بین گویر کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

ہفتہ کو والا کی طرف سے عرب کمیونٹی میں عام ہڑتال کی باتیں بھی رپورٹ کی گئیں۔

Related Posts