ایک سال قبل قتل ہونے والے محمد صدیق کھوسو کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک سال قبل قتل ہونے والے محمد صدیق کھوسو کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے
ایک سال قبل قتل ہونے والے محمد صدیق کھوسو کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے

قاضی احمد: قومی شاہرا پر ایک سال پہلے بیوی اور معصوم بچی کے سامنے قتل ہونے والے محمد صدیق کھوسو کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے۔ورثاء گذشتہ ایک سال سے سراپا احتجاج آج تک مقتول کی بیوی اور دو معصوم بچیوں کو انصاف نہ مل سکا۔

چار سال قبل لو میرج کے بعد کچھ عرصہ کراچی کی گلیوں میں زندگی گزارنے کے بعد اپنوں سے ملنے کے لئے قاضی احمد شہر پہنچنے والے پریمی جوڑے کے پریمی محمد صدیق کھوسو کو اسکی بیوی حوا اور معصوم بیٹی دلکش کے سامنے قومی شاہراہ پر سرعام گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

قاضی احمد کی پولیس ایک سال گزرجانے کے باوجود قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی جبکہ مقتول کی بیوی اور بچی کی ہر گھڑی خوف کے عالم میں گزر رہی ہے، مقتول کی بیوہ حوا نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ قاضی احمد پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے کیونکہ پولیس قاتلوں سے ملی ہوئی ہے۔

قاتل مجھے قتل کرنے کی سرعام دھمکیاں دے رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ مجھے اور میری بچیوں کو قتل کرکے بعد میں پیش ہوجائیں گے۔مجھے تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا۔

مقتول نے کی بیوہ نے وزیراعلیٰ سندھ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بینظیرآباد اور متعلقہ بالاافسران سے مطالبہ کرتے ہیں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے مجھے اور میری بچیوں کو انصاف اور تحفط فراہم کیا جائے۔

Related Posts