کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے وزرا فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے جبکہ فارن ممنوعہ فنڈز کیس میں پی ٹی آئی مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں سے ہوئی۔
عمران خان نے شوکت خانم کو ملنے والے فنڈز پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین کو اسامہ بن لادن اور بھارتیوں نے فنڈنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کا فیصلہ روکنے کیلے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہی ہے اور پی ٹی آئی نے درجنوں اکاؤنٹ الیکشن کمیشن سے چھپائے۔
مزید پڑھیں: پچھلے سال کی نسبت انکم ٹیکس میں 40 فیصد اضافہ ہوا،فرخ حبیب