نہرسوئز میں پھنسے جہاز ‘ایور گیون’ کے جاپانی مالک نے معافی مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نہرسوئز میں پھنسے جہاز 'ایور گیون' کے جاپانی مالک نے معافی مانگ لی
نہرسوئز میں پھنسے جہاز 'ایور گیون' کے جاپانی مالک نے معافی مانگ لی

مصر کی نہر سوئز میں گذشتہ منگل سے پھنسے دیو ہیکل مال بردار بحری جہاز کے جاپانی مالک نے عالمی تجارت میں خلل پڑنے پر معذرت طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مال بردار جہاز کے مالک شوئی کسین کائیشا کا کہنا تھا کہ بحری جہاز ‘ایور گیون’ کو اس صورتحال سے نکالنا انتہائی مشکل ثابت ہو رہا ہے لیکن وہ اس کا حل تلاش کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

مال بردار جہاز نے منگل کے روز چین سے نیدر لینڈز کے لئے سفر کا آغاز کیا تھا تاہم تیز ہواؤں کے باعث توازن اور سمت برقرار نہ رکھ سکا جو نہر کو بلاک کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مال بردار جہاز کے پھنسے سے تقریباً 150 بحری جہاز اس انتہائی اہم گزرگاہ میں موجود ہیں اور جہاز ‘ایور گیون’ کے گزرنے کا انتظار کررہے ہیں۔

ڈیڑھ سو سال قبل بنائی جانے والی سوئز کنال 193 کلو میٹر طویل اور اس کی چوڑائی 205 میٹر ہے اور کہا جاتا ہے کہ عالمی بحری تجارت کا 12 فیصد حصہ اس نہر سے گزرتا ہے۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ 8 چھوٹی کشتیوں کی مدد سے جہاز ایور گیون کو ہٹانے کے لئے جمعرات کی صبح سے کوششیں جاری ہیں۔

ایک ریسکیو ادارے کے  سربراہ نےخبردار کیا ہے کہ اس جہاز کو نکالنے کے لئے کئی ہفتے بھی لگ سکتے اور اس کام کے لئے پہلے ہمیں جہاز کا وزن کم کرنے کے لئے کنٹینرز کم کرنا ہوں گے۔

نیدر لینڈز کے سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بوسکالیز نامی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کام میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جہاز ساحل پر پڑی ہوئی ایک دیوہیکل وہیل مچھلی جیسا دکھائی دے رہا ہے۔ جیسے ریت پر بہت زیادہ وزن  پڑا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ شاید اس پر موجود کنٹینر، تیل اور پانی اتار کر اس کا وزن کم کرنا پڑے۔

ایورگیون کا وزن دو لاکھ ٹن کے قریب ہے اور اس بحری جہاز کی رجسٹریشن پانامہ میں ہوئی ہے جبکہ اسے ایک تائیوانی ٹرانسپورٹ کمپنی ایورگرین مرین آپریٹ کرتی ہے۔

جہاز کے جاپانی مالک شوئی کسین کائیشا کا کہنا ہے کہ ایورگون کے 25 رکنی عملے کے تمام افراد کا تعلق انڈیا سے ہے اور وہ سب محفوظ ہیں۔

Related Posts