سکھر میں پاکستان ریلوے کی قیمتی زمین ایک روپے فی مربع گز دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کا کمرشل استعمال کیا جا رہا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پاکستان ریلوے کی الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال سکھر کو فلاحی مقاصد کے لیے دی گئی زمین صرف 1 روپے فی مربع گز لیز پر دیے جانے کا انکشاف ہوا۔
کمیٹی اجلاس انکشاف ہوا کہ پاکستان ریلوے کی زمین فلاحی مقصد کے لیے ایک روپے فی مربع گز دی گئی تھی تاہم اسے کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔
آڈٹ حکام نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے زمین سب لیز پر دے دی جس پر شادی لان قائم کیا، اور موبائل ٹاورز لگانے کی اجازت دی۔
آڈٹ حکام کے مطابق فلاحی مقاصد کی لیے دی گئی زمین کے کمرشل استعمال سے پاکستان ریلوے کو 46 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ اس معاملے میں ملوث ریلوے حکام کے خلاف 10 دنوں کارروائی کی جائے۔