اسرائیلی فوج نے اچانک وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی فوج نے اچانک وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کردیں
اسرائیلی فوج نے اچانک وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کردیں

مقبوضہ بیت المقدس:قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے دوپہر کے اوقات میں مقبوضہ علاقوں کے فضائی حدود میں اچانک اور وسیع پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ان مشقوں میں مختلف قسم کے طیاروں، لڑاکا ہیلی کاپٹر اور بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے شامل ہیں۔

مشقوں کے دوران فضا میں طیاروں کی گھن گرج اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی۔فوجی ترجمان نے اشارہ کیا کہ یہ مشقیں بدھ کے روز ختم ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق مشقیں شمالی محاذ پر جنگی منظرناموں کے مطابق شروع کی گئی ہیں۔ مشقوں کا مقصد قابض فضائیہ کی برتری کو برقرار رکھنا، سرحدی تحفظ اور جارحانہ اور انٹیلی جنس مشن شامل ہیں۔

مشقوں سے خطے میں کارروائیوں کو برقرار رکھتے ہوئے لاجسٹک اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر کرنا بھی شامل ہے اور فوج کی طاقت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Related Posts