احرام میں ملبوس ننھے منے حاجیوں کی معصومانہ ادائیں، دیکھئے تصاویر میں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب میڈیا

حج دین اسلام کا پانچواں رکن اور ایک اہم ستون ہے، جو مخصوص شرائط کے ساتھ صرف بالغ عمر کے مسلمان پر ہی فرض ہے، تاہم اس کے باوجود ہر سال حج کے موقع پر دنیا بھر سے بچوں کی ایک اچھی خاصی تعداد بھی اپنے والدین کے ہمراہ حج کے لئے حاضر ہوتی ہے۔

سفید اجلے احرام میں ہنستے مسکراتے یہ بچے بڑے خوب صورت دکھائی دیتے ہیں اور اپنی معصومانہ اداؤں سے ایک سماں باندھ دیتے ہیں۔

اس بار بھی ہمیشہ کی طرح دنیا بھر سے بچوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے والدین اور سرپرستوں کے ساتھ حج کے لئے حجاز مقدس کا رخ کیا۔ جن کی کچھ خوب صورت تصویریں عرب میڈیا آوٹ لیٹ سبق کے حوالے سے پیش خدمت ہیں۔

اس تصویر میں سفید اجلے احرام میں ایک بچہ ارد گرد سے بے نیاز ہاتھ میں پکڑے کھلونے میں محو ہے۔

احرام میں ملبوس یہ بچہ عرفات میں خطبہ حج کے موقع پر ہاتھ اٹھائے اللہ کے حضور مناجات میں مصروف ہے۔
اس تصویر میں احرام میں ملبوس ایک بچہ اور احرام کی پابندیوں سے آزاد بچی اپنے سرپرستوں کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔
حاجیوں کے لباس میں ایک معصوم بچی معصومانہ ادا کے ساتھ تصویر کیلئے پوز دے رہی ہے۔

Related Posts