کوروناویکسینیشن سے بچنے کیلئے بھارتیوں نے دریا میں چھلانگ لگادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوروناویکسینیشن سے بچنے کیلئے بھارتیوں نے دریا میں چھلانگ لگادی
کوروناویکسینیشن سے بچنے کیلئے بھارتیوں نے دریا میں چھلانگ لگادی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے بارابنکی نامی گاؤں میں کوروناویکسینیشن سے بچنے کے لیے لوگوں نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

اس حوالے سے انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بارابنکی میں شعبہ صحت کی ٹیم کوروناویکسینیشن کے لیے پہنچی تو گاں والے سریو نامی دریا میں کود گئے۔

ویکسین سے متعلق خوف اور تحفظات کے باعث وہ ویکسین نہیں لگوانا چاہتے۔ پورے گاوں میں صرف 14 افراد نے ویکسینیشن کروائی۔

سیسادا نامی رہائشی کا کہنا تھا کہ اس نے دریا میں اس لیے چھلانگ لگائی کیوں کہ اس نے سن رکھا تھا کہ کوروناویکسینیشن کے نام پر آنے والی ٹیم زہر کا انجکشن لگا رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف ریاستوں میں کئی شہری ویکسینیشن کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔شعبہ صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ جب لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے گاں پہنچے تو بہت سے لوگ ہمیں دیکھ کر فرار ہوگئے۔ جن کو روکنے کی کوشش کی وہ دریا میں کود گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن ٹیم کا مقصد لوگوں کو وائرس سے محفوظ بنانا ہے لیکن وہ اس حقیقت کو سمجھا ہی نہیں چاہتے، ہم نے بمشکل 14 افراد کو ویکسین لگائی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے اثرات، جہاز صرف ایک مسافر کو لیکر دبئی پہنچ گیا

Related Posts