اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ٹی وی شو ’سسرال سمر کا‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ  نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔

دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل’سسرال ثمر کا ‘  کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں، مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے حاملہ ہونےکی خبر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا کے وہ ممالک جن کے دارالحکومتوں کے تعین میں لوگ غلطی کرجاتے ہیں

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اپنے پہلے حمل اور بچے کی آمد سے لطف اندوز ہورہی ہوں، میں کم عمری سے ہی کام کر رہی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں 10 سے 15 سال کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن جب میں حاملہ ہوئی تو میں نے شعیب سے کہا کہ میں مزید کام نہیں کرنا چاہی اور اداکاری کو خیر باد کہنا چاہتی ہوں، میں آگے کی زندگی بطور ماں اور بطور ہاؤس وائف گزارنا چاہتی ہوں۔ 

Related Posts