ننھی مروہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جناح اسپتال میں بغیر اثر ورسوخ والے مریضوں کو بیڈ تک میسر نہیں، خرم شیر زمان
جناح اسپتال میں بغیر اثر ورسوخ والے مریضوں کو بیڈ تک میسر نہیں، خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی وفد کے ہمراہ عیسیٰ نگری میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی مروہ کے گھر آمد۔ وفد میں رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، پی ٹی آئی رہنما عمران صدیقی، عدنان اسماعیل، فراز لاکھانی، فضہ ذیشان شامل تھے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے بچی کے والدین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے بچی کے والدین سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ننھی مروہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ مروہ کو حیوانیت کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی جلد از جلد مکمل کرے اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ معصوم مروہ کو بے رحمی سے زیادتی اور قتل کا نشانہ بنانے والے کسی صورت انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔

بچی کے لواحقین کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول، آصف زرداری اور مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت یہاں نہیں پہنچی۔ ہم اس معاملے پر سیاست کرنے نہیں آئے۔

سندھ حکومت کو چاہئے کہ مروہ کے خاندان کو اعتماد میں لیں۔ ہم پولیس سے رابطے میں ہیں، پولیس اپنا کا م کررہی ہے۔ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لئے قانون پر سختی سے عمل در آمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کی قیادت بچی کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

Related Posts