سندھ میں لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے کا تاثر غلط ہے، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nasir Hussain Shah contacted artists affected by Corona

کراچی:صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات، جنگلات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چھوٹے تاجروں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کے بجائے ان کو مالی امداد فراہم کرے تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والے خسارے کا مداوا ہوسکے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت اور روزگار کی فراہمی میں تاجر برادری کا انتہائی اہم کردار ہے اور ان کی خدمات کو سندھ حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ لاک ڈاؤن سندھ حکومت کی مجبوری ہے کیونکہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے، اگر جان ہے تو جہان ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد کے لئے ہیں۔ ہم وفاقی حکومت کے فیصلوں کے ساتھ ہیں اور ان کا احترام بھی کرتے ہیں۔

تاہم حکومت سندھ کرونا کے حوالے سے حالات دیکھ کر ہی لاک ڈاون میں سختی یا نرمی کا فیصلہ کرتی ہے، اورجو بھی فیصلہ کرتی ہے لوگوں کی بہتری اور جانوں کی حفاظت کے لئے کرتی ہے۔

وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے کا تاثر غلط ہے۔ اگر صوبہ سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعد اد مقررہ شرح سے بڑھتی ہے تو ہوسکتا ہے کہ حکومت کو دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے اقدامات کرنے پڑیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائم منسٹر کے ساتھ تمام وزرا ئے ا علیٰ اور دیگر متعلقین کے ساتھ اجلاس میں جو فیصلے کئے گئے ہیں جن میں ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ حکومت اس کی مکمل پابندی کر ے گی۔

جو لسٹ اورایس او پی وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ہیں، ان میں بہت سی وضاحت طلب ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے لائحہ عمل پر عمل کرتے ہوئے ہم لاک ڈاؤن کو مزید سخت کریں گے۔

سندھ حکومت بھی کرونا کے حوالے سے ٹیسٹوں کی استعداد میں دن بدن اضافہ کررہی ہے، اور کرونا کے مریضوں کے علاج و دیکھ بھال کے حوالے سے سہولیات و معیار میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔

Related Posts