آئی ایم ایف کی ٹیم آج زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریگی، حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم آج زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی پوسٹ میں حماد اظہر نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ۹ ماہ کا سٹینڈ بائی معاہدہ کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم کے بوڑد کے سامنے واشنگنٹن میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لئے درخواست کی گئی ہے۔

حماد اظہر کے مطابق اس سلسلے میں آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں پارٹی چیرمین عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔ ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان میں موجود حکام شرکت کریں گے اور بیرون ملک میں مقیم حکام virtually شرکت کریں گے۔

دوسری جانب نمائندہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا جس میں مسلم لیگ (ن)، پی پی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے ملاقات ہوگی۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کا مقصد انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف کے نئے سپورٹ پروگرام کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ دنوں میں پاکستان کے ساتھ نئے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں غور کیا جائے گا۔

Related Posts