اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم اس وقت مشکل میں ہیں کیونکہ آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنی غلطیاں تسلیم کرکے میثاق معیشت پر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جو پاکستان کے حالات کے مطابق نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام سبسڈیز کو ختم کرنے کا وعدہ کیا جبکہ عوام کی معاشی حالت ایسی ہے کہ ہم یہ نہیں کرسکتے، آئی ایم ایف سے معاہدے میں گزشتہ حکومت نے پیٹرول پر سبسڈی زیرو کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس گزشتہ حکومت کے ساتھ کیا گیا معاہدہ موجود ہے اور وہ وہی شرائط رکھ رہا ہے جو کہ پچھلی حکومت سے کیے گئے معاہدے میں موجود تھیں۔
محکمہ موسمیات نے ملک میں طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی