لاہور، امام مسجد نماز پڑھتے ہوئے سجدہ کی حالت میں انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مسجد کے پیش امام نماز جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے۔ مسجد میں موجود نمازی انہیں اسپتال لیکر گئے جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان جامعہ اشرفیہ مجیب الرحمان انقلابی کے مطابق ڈیفنس ایکس بلاک کی مسجد کے خطیب عمر ابراہیم خطبہ جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں وفات پا گئے۔ خطیب مولانا عمر ابراہیم محراب کے اندر سنتیں پڑھنے کے دوران خالق حقیقی سے جاملے۔

عینی شاہدین کے مطابق مولانا عمر ابراہیم سنتوں کی ادائیگی کے دوران ایک سجدے کے بعد دوسرے سجدے کی حالت میں چلے گئے اور کافی دیر نہیں اٹھے تو نمازیوں کو تشویش ہوئی جب انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

مولانا عمر ابراہیم کی نماز جنازہ گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور میں ادا کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا عبدالعزیز نے مفتی عزیزالرحمان کو مینارپاکستان سے نیچے گرانے کا مطالبہ کردیا

Related Posts