75سال گزرگئے، ایک دن کے لیے بھی نظریہ پاکستان پر عمل نہیں کیا گیا، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کے ٹیرف میں آئی ایم ایف کے حکم پر کیا گیا اضافہ مسترد کرتے ہیں، سراج الحق
بجلی کے ٹیرف میں آئی ایم ایف کے حکم پر کیا گیا اضافہ مسترد کرتے ہیں، سراج الحق

کراچی: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان میں باطل کا نظام ہے، 25دسمبر قائد اعظم ؒکا یوم پیدائش ہے جنہوں نے پاکستان کو ایک نظریے کی بنیاد پر قائم کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ 75سال گزرنے کے باوجود آج تک ایک دن کے لیے بھی اسلامی نظام قائم نہیں ہوسکا،ملک میں جاگیرداروں اور وڈیروں کا نظام ہے جنہوں نے ایک دن کے لیے اسلامی نظام کو قبول نہیں کیا۔

یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے انگریز وں کا ساتھ دے کرنظریہ پاکستان اورپاکستان کے ہر فرد کے ساتھ غداری کی اور عوام کو اربوں روپے کا مقروض بنادیا، پاکستان کو لسانیت وعصبیت کی بنیاد پر دوحصوں پر تقسیم کیا۔

بد قسمتی سے موجودہ سیاسی ومذہبی لیڈروں نے بھی امت کو فرقوں میں تقسیم کیا،جماعت اسلامی یہی پیغام دیتی ہے کہ دین کو غالب کرو فرقوں میں نہ پڑو۔جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی ایک فرد کے ساتھ نہیں بلکہ نظام سے ہے۔

ملک میں موجود مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی صورت میں تمام سیاسی پارٹیاں مغرب کے نظام کے تحت چل رہی ہیں جو کہ غیر اسلامی نظام اور سودی نظام کے ماننے والے ہیں۔

موجودہ حکومت نے افغانستان کے وزیر داخلہ کو امریکہ کے خوف کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں کیااور نہ ہی میڈیا کے سامنے ملا متقی کو تقریر کرنے کا موقع دیا۔

57اسلامی ممالک بھی آزاد نہیں ہیں،انہوں نے او آئی سی کا تواجلاس بلایا لیکن امریکہ کی ناراضی کی وجہ سے افغانستان کو قبول نہیں کیا۔پاکستان اسلامی تحریک کا مرکز بنے گا اور پاکستان کے عوام ہی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے قیام کی جدوجہد کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی اور ضلع غربی کے اجتماع عام سے علیحدہ علیحدہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدپڑھیں: پیپلزپارٹی تمام پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے،بلاول بھٹو زرداری

سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی جزوی اسلام کی با ت نہیں کرتی،جماعت اسلامی کا مطالبہ یہی ہے کہ ہمیں اپنی انفرادی،اجتماعی،سیاسی،معاشی اور زندگی کے ہر شعبے میں اللہ کی فرمابرداری قائم کرنا ہے۔

Related Posts