عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اضافے کی باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 50ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی بازار میں فی دس گرام سونے کی قیمت6 ہزار 687روپے بڑھ کر 2لاکھ 75ہزار روپے 72روپے کی سطح پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 76ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 316ڈالر کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت مارکیٹ کی قیمت 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی تھی۔