حوثیوں نے مزید دو اسرائیلی جہازوں پر حملہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق یمن کی حوثی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی جنگجووں نے بحری جہازوں کو مسلح ڈرون اور بحری میزائل سے نشانہ بنایا۔

یرغمالیوں سے حماس کے حسن سلوک نے اسرائیلیوں کے دل جیت لیے،ویڈیو دیکھئے

انہوں نے کہا کہ دونوں بحری جہازوں یونٹی ایکسپلورر اور نمبر نائن پر اس وقت حملہ کیا گیا جب انہوں نے حوثیوں کی بحریہ کے انتباہ کو مسترد کر دیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بحری جہازوں کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اس وقت تک آنے سے روکیں گے جب تک غزہ کی پٹی میں ہمارے بھائیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت رک نہیں جاتی۔

ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ حملہ یمن کے شہر صنعا میں صبح 10 بجے شروع ہوا اور تقریبا پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔

دوسری طرف امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یمن کی حوثی فوج کے بیان سے قبل کہا تھا کہ اس کے ایک جنگی جہاز نے بحیرہ احمر میں ایک ہنگامی کال کا جواب دیا تھا۔ یہ حملہ ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ سے منسلک سمندری حملوں کے سلسلے میں ایک بڑا اضافہ ہے۔

 

Related Posts