وزیر داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کا واضح اشارہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کا واضح اشارہ دے دیا
وزیر داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کا واضح اشارہ دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے پر شدید غم و عصے کا اظہار کیا، انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کو فتنہ قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا واضح اشارہ بھی دیدیا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی،باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا، کچھ لوگ برطانیہ سے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں سعودی عرب آئے۔

رانا ثناء اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ کیا کبھی کسی نے چاند رات کو احتجاج کی کال دی ہے، لوگ چاند رات کو لوگوں کوگلے لگاتے ہیں، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔وزیر داخلہ نے عمران خان کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید سے متعلق سوال پر کہا کہ ذاتی عناد اور سیاست کو مسجد نبوی ﷺ تک لے جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، یہ پاگل انسان ایسے حرکتیں کرتا رہا ہے، گفتگو اور پریس کانفرنس دیکھ لیں، شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو دوبارہ ارسال کردی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts