اسلام آباد:سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو وزیر اعظم عمران خان نے عہدے سے ہٹادیا،ذرائع کے مطابق انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کی جگہ عامر اشرف خواجہ کو سیکرٹری صحت تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 22 کے عامر اشرف خواجہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔
دوسری جانب ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جبکہ طارق الہدیٰ شاہ کو ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے حکم پر ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں کھولیں گے، سعید غنی