ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ نے مظاہرین کو خبردار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ نے مظاہرین کو خبردار کردیا
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ نے مظاہرین کو خبردار کردیا

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ حسین سلامی نے مظاہرین کو خبردار کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ مظاہرین سڑکوں پر نہ آئیں،مظاہروں کا مذموم منصوبہ امریکا نے ڈیزائن کیا تھا۔

مظاہرین کو متنبہ کرتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ حسین سلامی کا کہنا تھا کہ آج مظاہروں کا آخری دن ہے، اب مظاہرین سڑکوں پر نہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا،ایرانی عوام اس کا حصہ نہ بنیں، سکیورٹی فورسز ایرانی عوام کے دفاع کے لیے ہیں، برطانیہ اور اسرائیل نے ایران کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بدامنی کی منصوبہ بندی کی تھی۔

واضح رہے کہ ایران ستمبر میں 22 سالہ مہسا امینی کی زیر حراست موت کے بعد سے مظاہروں کی لپیٹ میں ہے، مہسا امینی 16 ستمبرکو پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کے دورے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 72 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ایران میں ہونے والے مظاہروں کے دوران کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک کم ازکم ڈھائی سو افراد ہلاک جب کہ ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Related Posts