کھیلوں کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام، کرسچن کمیونیٹی کی ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھیلوں کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام،
کھیلوں کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام،

اسلام آباد: وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور زلمی فاؤنڈیشن  کے اشتراک سے کرسچن کمیونیٹی کا کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کل (بروز ہفتہ ) افتتاحی میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ایونٹ سے پہلے ڈی جی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر ضیا ، ایم این اے جمشید جوزف اور ایڈوائزر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کاشف نے کھلاڑیوں میں کٹ تقسیم کیں۔ وفاقی وزیر شہریار آفریدی، اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم بارہ جولائی کو فائنل میں موجود ہوں گے۔

کھیلوں کے ذریعے امن اور محبت کے پیغام اور پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا عزم لیے وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت  پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن  کے اشتراک سے کرسچن کمیونٹی کی ٹیموں پر مشتمل Harmony Cricket League کل راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کرسچن کمیونٹی کی چھ ٹیمیں شریک ہوگی۔ میچز سینٹ میری گراؤنڈ تلسہ روڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

۔وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کل (بروز ہفتہ ) افتتاحی میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے ، افتتاحی تقریب اور میچ سہ پہر تین بجے سینٹ میری اکیڈمی گراؤنڈ ، تلسہ روڈ راولپنڈی کینٹ میں منعقد ہوگا۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیلوں کی زریعے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور تمام اقلیتی برادری کے ساتھ بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ Harmony Cricket League کے ذریعے سے جہاں کرسچن کمیونٹی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا وہیں مثبت پیغام بھی دنیا بھر میں جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی کی یونین کونسل 2 کا ٹیوب ویل 8 ماہ سے خراب، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کر ترس گئے

Related Posts