اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، بلاول بھٹو
اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملیر کے عوام نے پورے پاکستان کو بتا دیا کہ ان کٹھ پتلیوں کی حیثیت کیا ہے۔

ملیر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی تھی۔

جہاں جہاں ضمنی الیکشن ہوئے ہیں حکومت کو عبرت ناک شکست ہوئی ہے،ملیر کے عوام نے پورے پاکستان کو بتا دیا ہے کہ ان کٹھ پتلیوں کی کیا حیثیت ہے، یہاں کے عوام نے بنی گالا کے حکمران کی نیندیں حرام کردیں، اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت ہر ادارے کو متنازع بنارہی ہے، جمہوریت کسی فرعون کے حکم پرنہیں آئین کے مطابق چلتی ہے، حکومت جمہوری مقابلہ کرے، ہم سینیٹ الیکشن کے لئے تیار ہیں حکومت اپنی تیاری پکڑے، حکومت سینیٹ الیکشن دھاندلی سے کرانا چاہتی ہے۔

لیکن ہم کسی کو سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے، کسی کو ہمت نہیں ہونی چاہیے کہ سینیٹ میں چور دروازوں سے کسی کو لائے، تحریک انصاف کے ممبران پیپلزپارٹی کے پاس آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی جانتے ہیں کہ یہ حکومت جارہی ہے، ان کے ممبران پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے، کسی کو ارکان پارلیمنٹ کے ووٹوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم اس حکومت کے خلاف ہر میدان میں لڑ رہے ہیں اور شکست دے رہے ہیں، پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں سندھ،پنجاب اور اسلام آباد میں بھی پریشان کرے گی۔

Related Posts