مقتول فرانسیسی نوجوان کی دادی نے ملک میں جاری فسادات کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں فائرنگ سے ہلاک ہوجانے والے نوجوان کی دادی نے ملک میں جاری فسادات کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ’ناہیل ایم‘ نامی مقتول نوجوان کی دادی نے مظاہرین سے پر تشدد مظاہروں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف کے حصول کے لئے عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔

یاد رہے کہ 17 سال ناہیل ایم کو گزشتہ ہفتے پیرس کے علاقے نانٹیرے میں چیک پوسٹ پر ایک پولیس اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جس کے بعد ایک پرامن مارچ کا آغاز ہوا جو بعد میں پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا اور پھر پورے فرانس میں جگہ جگہ فسادات پھوٹ پڑے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق نادیہ کے نام سے شناخت کی جانے والی خاتون نے گزشتہ روز مقامی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ جو لوگ اس وقت چیزوں کو توڑ رہے ہیں میں ان سے کہتی ہوں کہ رک جائیں، انہوں نے ناہیل کو بہانے کے طور پر استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قرآنِ پاک نذرِ آتش کرنے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا

ہفتے کے روز پیرس کے مضافات میں واقع نانٹیرے کی عظیم الشان مسجد میں کئی سو افراد نے ناہیل کی تدفین کے وقت خاندان کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے ریلی نکالی جس کے بعد لگاتار پانچویں رات بھی مظاہرین نے دکانوں کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی، اس دوران مظاہرین کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ خوفناک جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مظاہرین نے پیرس کے میئر ونسنٹ جینبرون کے گھر پر حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں انکی بیوی کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ ان کے بچے جن کی عمریں پانچ اور سات سال تھیں بری طرح زخمی ہوئے تاہم میئر گھر سے باہر ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔

پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کی دادی نے مظاہرین کیلئے پیغام دیا کہ گاڑیوں نے آپ کے خلاف کچھ نہیں کیا، اسکولوں نے آپ کے خلاف کچھ نہیں کیا، بسوں نے آپ کے خلاف کچھ نہیں کیا ، انہیں کسی قسم کا نقصان مت پہنچائیں، مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے، جس پولیس اہلکار نے گولی چلائی اسے سزا ملنی چاہیے۔

خیال رہے کہ نوجوان کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس نے اپنے عمل پر معذرت بھی کی تھی۔

Related Posts