حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کیلئے باجماعت نماز لازم کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

سرکاری ملازمین کے لیے دفتری اوقات کے دوران آنے والی نمازیں جماعت کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ اعلان پاکستان کے پڑوسی مسلم ملک افغانستان کی حکومت کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ملا ہِبت اللہ اخوند زادہ نے نیا فرمان جاری کردیا ہے جس میں تمام سرکاری ملازمین کو پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ  تمام سرکاری ملازمین پانچ وقت کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کریں اور  بغیر کسی عذر کے با جماعت نماز ادا نہ کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ملا ہبت اللہ اخوند زادہ نے متعلقہ وزارت کو نماز نہ پڑھنے والے سرکاری ملازمین کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ وزارت طے کرے گی کہ نماز باجماعت میں سستی کرنے والوں کو کیا سزا دی جائے۔

Related Posts