حکومت غربت کے خاتمے کے لیے 1600 ارب کے قرضے فراہم کرے گی، شوکت ترین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا مشن پاکستان کو غربت سے پاک فلاحی ریاست بنانا ہے، شوکت ترین
وزیراعظم کا مشن پاکستان کو غربت سے پاک فلاحی ریاست بنانا ہے، شوکت ترین

اسلام آباد:  وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت مختلف اسکیموں کی مد میں 3 سے 5 سال کے لیے 1600 ارب روپے کے قرضے جاری کرے گی۔ شفافیت کے لیے یہ قرضے احساس پروگرام کے این ایس ای آر میں رجسٹرڈ افراد کو دیے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے وزارت خزانہ میں ملاقات کے لیے آئی وزیر اعظم کی معاون خصوصی تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابی کی لیے بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کا مقصد پسے ہوئے طبقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، پروگرام کے تحت 3 سے 5 سال میں 1600 ارب کے قرضے مختلف اسکیموں کے لیے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ،گھمسان کی لڑائی کے بعد 7ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا

Related Posts