غریب کا کیا بنے گا، حکومت نے آئی ایم ایف سے مزید مہنگائی کا وعدہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان نے  بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ 

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ مینجمنٹ کے باعث معاشی گروتھ اور اعتماد بحال ہوا ہے، امید ہے کہ پرائمری بیلنس معیشت کا 0.4 فیصد ( 401 ارب روپے ) رہے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال ترقی کی شرح معمولی رہنے کی توقع اور افراط زر ہدف سے کافی زیادہ ہے، اقتصادی کمزوریوں سے نمٹنے کے لیے جاری پالیسی اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام ٹیکس بیس میں اضافے پر کاربند ہیں اور پاکستانی حکام نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ اور توانائی کی قیمتیں بڑھا کر گردشی قرض میں اضافہ روکنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے لیے اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا کہا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں شفافیت قائم رکھے گا۔

Related Posts