پاکستان کی حکومت ہی اپنے عوام کی نسل کشی کر رہی ہے، مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس پی کی سیاست تعصب، تفرقات، لسانیت اور نفرت سے پاک ہے، مصطفی کمال
پیپلز پارٹی راتوں رات سڑکیں بنا کر بے ایمان ہونے کا ثبوت دے رہی ہے،سید مصطفی کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے 17 جنوری 2021 بروز اتوار دوپہر 2 بجے متنازع مردم شُماری کے خلاف احتجاجی ریلی کیلئے کارکنان کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس مسئلے پر ہر حد تک جائیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان سے اس اہم ترین معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ نادرا کا ڈیٹا منگوائیں اور اس ظلم کا خاتمہ کریں، بغیر صحیح اعداد و شمار کے موثر پلاننگ اور صحیح سمت ناممکن ہے، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے ناانصافی اور احساس محرومی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں ماڈل یوسیز اور ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، یوسیز کے سوشل میڈیا کے زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی اور اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عوام پر شب خون مارا ہے۔ ان کے اس اقدام سے کراچی ہی نہیں پورے سندھ کی عوام کی حق تلفی ہوئی ہے۔

سندھ کی عوام جاگیرداروں اور وڈیروں کے چنگل سے نکل کر شہروں میں آئی اور انہیں یہاں گن لیا جاتا تو سندھ میں حقیقی جمہوریت آتی جو شہری عوام کی خدمت کرتا وہی حکومت بناتا جس کے ثمرات سے دیہی عوام اور پورا پاکستان مستفید ہوتا کیونکہ نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی انقلاب بھی برپا ہوتا۔

مردم شُماری غلط کرا کر حکومت و ریاست احساس محرومی کو فروغ دے کر دہشتگرد بنا رہی ہے۔ اگر دشمن یہ کام کرے تو سمجھ آتا ہے لیکن پاکستان کی حکومت ہی عوام کی نسل کشی کر رہی ہے۔ اس پر احتجاج ہر شہری کا فرض ہے۔ حکمرانوں اور صاحب اقتدار لوگوں تک عوام کو اپنی آواز پہنچانی ہو گی۔

ملک کی معاشی شہہ رگ کو نقصان پہنچا کر فائدہ صرف ملک کے دشمنوں کو ہے۔ مردم شُماری کو متنازع رہنے دیں اس پر وفاقی کابینہ کی مہر ثبت نہ کریں، بلدیاتی انتخابات بھی ویسے ہی کرائیں جیسے عام انتخابات کرائے گئے تھے۔ اس کیلئے غلط مردم شُماری کو بغیر آڈٹ کے حتمی تصور کرنے کی ضرورت نہیں۔

Related Posts