حکومت ڈاکٹرز کوحفاظتی لباس نہ دے کر کورونا کی مدد کر رہی ہے،مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb strongly criticised PTI govt

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تاحال حفاظتی لباس مہیا نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کورونا کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت حفاظتی لباس نہ دے کر کورونا کی مدد کر رہی ہے۔ڈاکٹرز اور طبی عملے کو اب تک حفاظتی لباس نہیں فراہم کیا گیا ہے۔

تمام تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیا جائے،تقریر، بیان اور ٹویٹ سے ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس نہیں ملیں گی،ہنگامی بنیادوں پہ مہیا کرنے سے ملیں گی۔ کوئٹہ میں ڈاکٹرز نے حفاظتی لباس مانگا تو ان پر ڈنڈے برسائے گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس پہنچ چکی ہیں، تمام تفصیل بتائی جائے۔ ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں، پریشان ہیں۔

ڈاکٹروں تک تاحال حفاظتی کٹس نہیں پہنچیں۔ ڈاکٹرز کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارے سولجرز ہیں، حفاظتی کٹس کے ہتھیار نہیں ہوں گے، تو یہ جنگ وہ کیسے لڑیں گے؟۔

Related Posts