حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہی ہے،شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہی ہے،شبلی فراز
حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہی ہے،شبلی فراز

اسلام آباد:وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے احکامات پر 20مئی سے ٹرینیں چلانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو ایس او پی پر عمل درآمد کی ذمہ داری دی گئی ہے،کاروباری طبقے کی سہولت کیلئے انڈسٹری کو بھی کام کرنے کی اجازت ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی انڈسٹری چلانے کی اجازت ہو گی، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے، کورونا وباء سے بچنے کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔

ملک کے اندر بھی کورونا حفاظتی لباس کی پروڈکشن شروع ہو چکی ہے، شاپنگ مالز اور بازاروں میں سماجی فاصلوں پر عمل یقینی بنائیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ ساتھ بھوک کا بھی مقابلہ کرنا ہے، کوروناسے بے روزگارافراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:ایف پی سی سی آئی نے وزیر اعظم کو 2کروڑ کا امدادی چیک عطیہ کردیا

Related Posts