حکومت کو عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے، 5سالہ مدت پوری کریں گے، نصرت واحد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کو عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے، 5سالہ مدت پوری کریں گے، نصرت واحد
حکومت کو عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے، 5سالہ مدت پوری کریں گے، نصرت واحد

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن آل پارٹیز کانفرنس ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت نہیں جانے والی۔

نصرت واحد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اے پی سی کا یجنڈا عوامی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی چال بازیوں سے حکومت جانے والی نہیں ہے۔ ہم اپنی 5 سالہ مدت پوری کریں گے اور قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ بھی جلد پاس ہوجائیگا۔

نصرت واحد نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ قومی اسمبلی میں پہلی بار عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور قانون سازی کی جارہی ہے۔

سابقہ ادوار میں برائے نام ایوان میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا گیا۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کو عدم استحکام کا شکار بنانے کیلئے حربوں کی تیاری کی جائیگی،کسی بھی قسم کی چال بازیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related Posts