حکومت نے ابھی تک اپنے خزانے سے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا، محمد کاشف چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے ابھی تک اپنے خزانے سے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا، محمد کاشف چوہدری
حکومت نے ابھی تک اپنے خزانے سے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا، محمد کاشف چوہدری

اسلام آباد: صدر مرکزی تنظیم تا جران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت دوبارہ لاک ڈاؤن کی دھمکیاں دینے کی بجائے تاجر وں کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک اپنے خزانے سے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

مسلسل 45 دن لاک ڈاؤن کے بعد مارکیٹیں کھلنے سے یکدم رش پڑنا فطری عمل تھا، ملک بھر میں کاروبار کھل گئے ہیں لیکن حکومت نے ایس او پیز کے لیے تاجروں کو اعتماد میں لینے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ کرونا اور معیشت دونوں کو ساتھ ساتھ چلانا ہو گا دوبارہ لاک ڈاؤن کو سوچنا کسی طور پر درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ متبادل دنوں میں مختلف کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے اور چھوٹے بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو مارکیٹ نہ آنے دیا جائے۔ جب ہم موثر لاک ڈاؤن کی بات کر رہے ہیں تو بھی حکومت نے اسے سنجیدہ نہیں لیا۔

وعدوں،اعلانات کے باوجود بلاسود قرضوں کی فراہمی تو دور کی بات یو ٹیلٹی بلز پر بھی کو ئی رعایت نہیں دی گئی۔ حکومتی اختیار میں سرکاری جائیدادوں کے کرایوں تک میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

محمد کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ کرایوں کی ادائیگی کی مد میں بھی ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی عملی ریلیف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس جانب بھی توجہ دینی ہوگی۔

Related Posts