شہری ہوجائیں تیار، حکومت نے پیٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
شہری ہوجائیں تیار، حکومت نے پیٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کردیا
شہری ہوجائیں تیار، حکومت نے پیٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کردیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا بھی مہنگا کردیا۔

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر980 روپے ہوگئی۔ آٹے کے10 کلو کےتھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر490 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، کشمیری رہنما یاسین ملک کی سزا کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے مہنگائی میں پسے ہوئے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل کی کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر اضافہ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف پروگرام نہیں مل سکتا،پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل 30 روپے مہنگا ہوگا، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف سے انکار کیا ہے، عمران خان کے فارمولا پر جاؤں تو پٹرول 205 روپے لیٹر ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے سماجی ابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پٹرول کی نئی قیمت 179 روپے 86 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی فی لٹر قیمت 174 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مشکلات کا سامنا ہے، سابق حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا، عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا۔

Related Posts