کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب سے عمران خان حکومت میں آئے ہیں پاکستان میں زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر نیازی سرکار نے زراعت دشمن پالسیاں ترک نہ کیں تو حکومت کے خلاف کسان ہراول دستہ ہوں گے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان نے 65 ارب روپے کے بجٹ کے ساتھ زرعی ایمرجنسی نافذ کی تھی، جس پر کہیں عملدرآمد نظر نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک زرعی ملک میں گندم، چینی اور کپاس کا بیرون ملک سے بیک وقت درآمد ہونا افسوس کا مقام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی بگڑی صورتحال، سی اے اے کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری